انا للہ وانا الیہ راجعون کرونا سے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت چل بسی

0
61

پی پی پی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے ، حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد اور سابق وفاقی وزیر تھے حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کرال چوک اسلام آباد میں آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی

حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ، حاجی نواز کھوکھر کی وفات پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر شخصیات کی تعزیت اور اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے ،
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے حاجی نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کا اہم سرمایہ تھے ، انکی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، آج قوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گئ

حاجی نواز کھوکھر کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ، ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا

Leave a reply