پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی حکومت پر تنقید

0
29

پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاخیرات،فطرانہ،مہنگائی اور کرپشن سکینڈلز حکمرانوں کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک بن چکے ہیں۔عمران خان نے22کروڑ کے ملک کواقوام عالم میں بھکاری بنا کے پیش کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ری برانڈنگ سے نااہل اپنے سینے پر تمغے سجا رہاہے۔سلیکٹڈ وزیر اعظم ہر صبح کا آغاز ایک نئی بڑھک یا جھوٹ سے کرتا ہے۔آپ سے معیشت سنبھالی جاتی ہے نہ کوئی اور شعبہ۔

50رکنی کابینہ خزانے پر بوجھ بن چکی ہے۔ہر ھفتے کابینہ کی میٹنگ بلانیوالے کی ٹیم ہر محاذ پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں کا درس دینےوالا عمران خان کے پاؤں اب لڑکھڑا رہے ہیں

Leave a reply