اسوقت وطن عزیز سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پریشان حال ہے، سیکنڑوں لوگ بے سروسامان ہیں کھلے آسمان کے نیچے بھوکے پیٹ بیٹھے ہیں. کئی افراد کی زندگیاں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں. پوری دنیا پاکستان کو امداد بھیجنے کےلئے جہاں سرگرم ہے وہیں پاکستانی بھی سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی مدد کےلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں. پاکستان پرڈیوسر ایسوسی ایشن اس حوالے سے کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہے. پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئیرمین امجد رشید نے اس ھوالے سے سندھ اور پنجاب کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں اور وہ کمیٹیاں سر توڑ کوششیں کررہی ہیں کہ سیلاب زدگان تک امداد پہنچائی جائے. صوبہ پنجاب سے سید نور اور اداکار شان شاہد،سندھ سے ہمایوں سعید اور شرمین عبید
چنائے ان کمیٹیوں کا حصہ ہیں.شان شاہد اور ہمایوں سعید سوشل میڈیا پر لوگوں سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کررہے ہیں. ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لئے کون کیا سوچتا ہے کس کو سپورٹ کرتا ہے اس چیز کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے . اسی طرح سے شان شاہد کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اسے قائم و دائم رکھنا ہمارا فرض ہے لہذا اپنے دکھی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے.