پاکستان ریلوے کو ایک اور حادثہ :حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ٹرینیں ٹکرا گئیں ،تین سے زیادہ افراد ہلاک درجنوں زخمی

0
65

حیدر آباد:پاکستان ریلوے حادثات کی زد میں حیدر اباد ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ڈرائیور،اسسٹنٹ اور گارڈ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مسافر محفوظ رہے ہیں.حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیا ں پٹڑی سے اتر گئیں. ذرائع کے مطابق رخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے. ریلوے حکام حادثے والی جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور دونوں ٹرینوں کے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہےہیں.

پاکستان ریلوے کو دو دن قبل بھی ساہیوال ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر ایک حادثے کا سامنے کرنا پڑا تھا جب جنا ح ایکسپریس کے بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی. حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر بھی جناح ایکسپریس کو یہ تازہ زخم سہنا پڑا جب وہ وہاں کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی .یہ گاڑی کراچی سے لاہور کی طرف اپنے سفر کی طرف رواں دواں تھی.

Leave a reply