ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی : پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔
ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے پولیس نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، چند گھنٹے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھول دی اور پھر دوبارہ بند کردی جی ٹی روڈ پر مریدکے سے گوجرانوالہ تک رکاوٹوں کے باعث راستے بند ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہےکہا پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔
ادھر آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔