پاکستان ریلویز کا گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن
پاکستان ریلویز کراچی نے انسداد تجاوزات آپریشن ریلوے پولیس کی مدد سے بھاری مشینری استعمال کرکے گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر ستائیس ہزار مربع فٹ زمین واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق واگزار کروائی گئی زمین پر غیر قانونی طور پر باؤنڈری وال قائم کر کے رہائشی منصوبے کا کام کیا جا رہا تھا۔سرکلر ریلوے امیر محمد داودپوتہ نے کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر کے سی آر کو اپنے اصل شکل میں بحال کرنا محکمہ ریلویز کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کواستعمال کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جائیگا۔