پاکستان رینجرز سندھ کے زیرِ اہتمام حیدر آباد لطیف آباد ہاکی اسٹیڈیم میں اسپورٹس گالا کا انعقاد۔
پاکستان رینجرز سندھ کے زیرِ اہتمام حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد ہاکی اسٹیڈیم میں "یوم پاکستان ” کی مناسبت سے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ اسپورٹس گالا میں سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ہاکی پلیئر عارف بھوپالی، ایم پی اے عبدالجبار نے اسپورٹس گالا میں حصہ لیا۔ ا س موقع پر رینجرز اور فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ شائقین کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔ ترجمان سندھ رینج اسپورٹس گالا میں پاکستان رینجرز، پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کی ٹیموں کے درمیان ہاکی اور باسکٹ بال کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ تقریب کے اختتام پرکامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، انعامات اور میڈلزتقسیم کیے۔ بعد ازاں گراؤنڈ میں موجود شہریوں کی جانب سے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہاگیا۔