FATF کی عملدرآمد ریٹنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا:گرےلسٹ سے نکل سکتا ہے

0
38

اسلام آباد:FATF کی عملدرآمد ریٹنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا:گرےلسٹ سے نکل سکتا ہے،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی،

اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا، پاکستان نے 40 میں 35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

جس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد کرنے والے بہتر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 40 میں سے35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

اسی طرح 26 جولائی کی رپورٹ کے تحت حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا اور مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا جب کہ اب تک ایف بی آر 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرچکا ہے ،

رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا جہاں پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی ، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

Leave a reply