‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’:پاکستان
اسلام آباد : ‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’:پاکستان نے بھارتی مکاری کو ایک بارپھرمسترد کردیا ، ادھر اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سمیت دیگر کے بارے میں گیارہویں رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں “محفوظ ٹھکانے” کا کوئی حوالہ نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا یہ رپورٹ ایم ٹی کو افغانستان میں فراہم کردہ بریفنگز پر مبنی ہے، کئ حلقے افغان امن عمل کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شکوک و شبہات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اقر سکریٹری جنرل نے شیئر نہیں کیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا ایجنڈا افغان امن عمل کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرنا ہے، پاکستان نے دنیا کو افغانستان کا امن خراب کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی ہندوستان سرپرستی کو اجاگر کرتا رہا ہے، رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سےکام کررہاہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کوبھارتی حمایت سےپاکستان،خطےکےدیگرممالک کو خطرہ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستانی دہشت گردی کے سہولت کاروں کی فہرست پیش کی۔
ایم ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سے غیرملکی دہشت گرد داعش میں شامل ہونے افغانستان جا رہےہیں، یواین قراردادوں میں بھارت سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کاافغانستان سفرروکے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں برصغیرکاالقاعدہ بھارتی رہنماماراگیاتھا، بھارت میں داعش کی بڑھتی طاقت،2019 میں ایسٹرسنڈےحملے میں کردارکواجاگرکیا، بھارت دہشتگردی کوریاستی پالیسی کےطور پر استعمال کرتا رہا ہے۔
مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر کے عوام5 اگست2019 بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔خیال رہے بھارتی ترجمان نے اقوام متحدہ کی تجزیاتی تعاون اور پابندیوں پرمانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر تبصرہ کیا تھا