پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بھارتی بیان سختی سے مسترد کردیا

پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بھارتی بیان سختی سے مسترد کردیا.بھارت کو اس معاملے پر بات کرنے کاکسی بھی قسم کا کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی حق حاصل نہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا واویلا کرنے سے بھارت نہ تو حقیقت تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور غیرقانونی اقدامات سے ہی توجہ ہٹا سکتا ہے۔ بہتر سال سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی اور غیرانسانی طورپر قابض ہے تاہم کشمیری عوام پر قابض بھارتی افواج کے ذریعے مسلسل بہیمانہ تشدد اورمظالم کے باوجود کشمیریوں کی خودساختہ مقامی مزاحمتی تحریک مزید طاقتور وتوانا ہوئی ہے۔ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ جموں وکشمیر کے حصوں پر اپنا غیرقانونی اور طاقت کے بل پرقائم قبضہ فوری ختم کرے اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اقوام متحدہ کے زیرنگرانی غیرجانبدارانہ اور آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ استصواب رائے کا حق دینے کی عالمی ذمہ داری بجالائے۔

Comments are closed.