لداخ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز آ جائے ورنہ…چین نے وارننگ دے دی

0
95

لداخ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز آ جائے ورنہ…..: چین نے وارننگ دے دی

باغی ٹی وی : چین نے ایک بار پھر بھارت کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ لداخ اس کا حصہ نہیں اس لیے بھارت وہاں عسکری تعمیرات سے باز رہے، یہ اقدام کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

تفصیلات کے مطابق بغل میں چھری، منہ میں رام رام، بھارت ہمسایوں کو دھوکہ دینے کی روش سے باز نہ آیا، چین کے ساتھ مذاکرات کے دوران لداخ میں عسکری تعمیرات چین نے آخری وارننگ جاری کردی۔

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا


متنازعہ علاقہ لداخ میں بھارتی تعمیرات پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دوغلی پالیسی سے باز رہے، بھارت عسکری تعمیرات کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے جبکہ حالیہ مذاکرات میں طے پایا تھا کہ دونوں فریق سرحد پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جوکشیدگی بڑھانے کا باعث ہو۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج پہلی بار لداخ کی سرحد پر سردیاں گزارنے کی تیاریاں کر رہی ہے جہاں چینی فوج سے زیادہ موسم کی شدت ان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے
لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

Leave a reply