کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی

0
46

اسلام اباد:کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغانوں کے لیے ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ویزہ سروس اتوار 29 دسمبر سے بحال ہوگی۔

 

 

 

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک ترجمان عدیل خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھی افغان قونصل خانے کا آپریشن بحال ہو گیا ہے۔افغانستان نے اپنا قونصل خانہ 11 اکتوبر جبکہ پاکستان نے کابل میں ویزہ آپریشن 3 نومبر کو بند کر دیا تھا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویزہ سیکشن کو بند کیا جارہا ہے۔

 

 

 

پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی عملے کو ہراساں کرنی کی شکایت کی تھی۔جبکہ افغانستان نے پشاور میں اپنا قونصل خانہ افغان مارکیٹ کی ملکیت کے تنازعے کی وجہ سے بند کیا تھا۔کابل میں صحافی انیس الرحمان کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں میں پاکستانی قونصلیٹ افغان عوام کو ویزے جاری کرتا ہے تاہم کابل سے زیادہ لوگ پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ اس سے زیادہ متاثر تھے۔

Leave a reply