کراچی: وزیراعظم عمران خان چھا گئے:جوپچھلی حکومتیں نہ کرسکیں وہ کردکھاگئے:پاکستان روس گیس پائپ لائن منصوبہ شروع ،اطلاعات کے مطابق کراچی تالاہور گیس پائپ لائن تعمیر ی منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا
اس حوالے سے اسلام آباد سے ملنے والی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن تعمیر کے معاہدے پر دستخط کردیے،
60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی، منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
دونوں ممالک نے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ پاکستان کے سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے سے نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر منصوبے پرپیش رفت تیز ہوگی۔ معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی۔
یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرائے گی۔ معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔