پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں، وزیر خارجہ

0
34

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کےفروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ، ان دو طرفہ تعلقات میں وسعت انتہائی خوش آئند ہے۔پاکستان، روس کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔روسی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

روسی وزیر خارجہ کے دورہ، پاکستان کے دوران، ہمیں اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کا موقع ملا۔
پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک کے مابین ضمنی معاہدے پر دستخط، انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔

ہم توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اس منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں۔ ہم روس کی طرف سے پاکستان سے چاول کی امپورٹ پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتےہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی معاونت پر روسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،انہیں روسی کرونا ویکسین”سپوتنک” کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یاددہانی کروائی گئی۔دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Leave a reply