پاکستان سمیت میں پورے عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

0
28

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عید الفطر پر پیغام . بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت میں پورے عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے دعا گو ہوں۔یقیناً اس سال عید کی رونقیں کچھ مانند پڑ گئی ہیں.کیونکہ ایک طرف بیگناہ فلسطینیوں پر غارت گری مسلط ہے، تو دوسری جانب دنیا کے اکثر خطوں میں وباء نے تباہی مچائی ہوئی ہے.

اس مبارک دن پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے، جو آج بھی بدترین ظلم و جبر کا شکار ہیں.مجھے ان غریب محنت کشوں سے ہمدردی ہے، جو وباء کے باعث بیروزگاری اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا شکار ہیں:اس موقع پر میں صاحب ثروت افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنے غریب بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں.رواداری، عاجزی اور غریبوں کے لئے سوچنا وہ اقدار ہیں، جو رمضان الکریم کی تعلیمات کا ماخذ ہیں.اس جذبے سے مستفید ہونے کی ضرورت اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، جتنی آج ہے.آج ہمیں ان لاپتہ افراد کو بھی یاد رکھنا چاہئے، جو بغیر کسی مقدمے اور رائج طریقیکار کے بغیر قید ہیں.ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بننے والے چاہے مسلمان ہوں یا غیر مسلم، ہمیں ان سے ہمدردی ہے.ہمیں وہ بھی یاد آتے ہیں جنہوں نے ملک اور امن کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کیں آپ سب کو میری گزارش ہے کہ آپ جیے بھی خوشیاں منائیں، وباء سے بچاوَ کی حفاظتی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھیں.

Leave a reply