پاکستانی اسکواڈ کے لیے ویزے کا معاملہ، آئی سی سی نے بھارت سے جواب مانگ لیا

باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔

ادھر پلیئرز آف دی منتھ ایوارڈ فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے کے مطابق دیا جائے گا، یہ ایوارڈ مہینے کے بہترین مرد اور خاتون کرکٹر کو دیا جائے گا۔

پہلے مہینے کے مینز کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ پاکستان کی ویمن کرکٹر ندا ڈار خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ا

Shares: