اسلام آباد : پاکستان بھی سرمایہ کاروں‌کو سہولیات پہنچانے والے بڑے 20 ممالک میں‌شامل ہوگیا ہے، اطلاعات کےمطابق عالمی بینک نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فہرست میں ترقی پذیر ممالک میں سے ان ممالک کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 ممالک کو شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان 14 ویں نمبر پر ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے سعودی عرب اور قطر سے آگے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں چین اور بھارت جیسے ممالک بحرین اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہیں۔

فہرست کے مطابق کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر پہلے نمبر پر یوروایشیائی ملک ’آذر بائیجان‘ ہے، جس نے مجموعی طور پر جائداد کی ملکیت، عوام کو قرضے دینے اور اقلیتی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے جیسے اقدامات کیے۔

Shares: