پاکستان اسٹیل مل کیس، سپریم کورٹ حکومت پر برہم، کیا حکم دیا؟

0
33

پاکستان اسٹیل مل کیس، سپریم کورٹ حکومت پر برہم، کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ، عدالت نے وفاق کو پاکستان اسٹیل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ، عدالت  نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی زمین عوام کی ملکیت ہے، ،فروخت نہیں ہوسکتی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سپریم کورٹ نے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی ، وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی گئی،حکومتی وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ، حکمنامہ واپس لینے کے بعد اپیل غیر موثر ہوچکی،

پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل کی کارکردگی پراظہاربرہمی کیا، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیوں نہ پاکستان اسٹیل کے معاملے کانوٹس لے لیں، پاکستان اسٹیل کی پیداوارصفر ہے، اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مل کوتباہ کیا گیا، حکومتی وکیل نے کہا کہ پراویڈنڈ فنڈزکی ادائیگی کیلئے فنڈزنہیں، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کررہےہیں،

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان اسٹیل بہت بڑا ادارہ تھا، سیکڑوں ملزپاکستان اسٹیل کے توسط سے چلتی تھیں، پاکستان اسٹیل میں گاڑیاں،ٹرک اورراکٹ تک بنتے تھے،

Leave a reply