پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

0
61

نامزد امریکی سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے کہا ہے پاکستان نے ہندوستان مخالف گروپس کے خلاف ابتدائی اقدامات کئے ہیں اور مزید اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ خطے میں اسلام آباد کے دفاعی نقطہ نظر میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کریں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمت عملی، خطے میں امریکی مفادات بشمول افغانستان میں سیاسی استحکام اور القاعدہ اور داعش کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو اہم اتحادی تصور کرتی ہے۔

اسپر نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے پاکستان کے افغان تصفیہ کے حل کے لیے مثبت اقدامات دیکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت مخالف گروپس لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دفاعی امداد کی بندش کی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی ہے یا افغان تصفیہ میں پیش رفت اور پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد پاکستان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مذکورہ تنظیموں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

Leave a reply