300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

0
41

لندن:کبھی کبھی دوستوں‌سے بھی ناراضگی ہوجاتی ہے، چین اورپاکستان کی دوستی کی دنیا مثال دیتی ہے ،پاکستان کی سنٹرل پاور پرچیزنگ یجنسی نےعالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سےکیس جیت لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہعدالت نے چینی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے لزامات کو غلط قرار دے کر فیصلہ پاکستانی ایجنسی کےحق میں دے دیا۔

سی آئی اے کے سابق افسر کو 19 سال قیدکس جرم میں‌سنادی گئی ، خبرنے تہلکہ مچادیا

واضح رہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیطرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی جبکہ تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کیطرف سے 300 میگاواٹ سولر پاور منصوبوں کو چلانے میں تاخیر سے پیدا ہوا۔

قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالےبدبخت،دہشت گرد اورانسانیت کےدشمن ہیں‌، پی ٹی آئی رہنما

زونرجی کی ذیلی کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے تھے جبکہ مقررہ وقت پر بجلی فراہم نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے۔

پاکستانی ہیکرزکاانڈیاپرحملہ،سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ پرپاکستانی پرچم لہرادیا

جس کے بعد جرمانوں کے خلاف متعلقہ کمپنیاں رواں سال کے شروع میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں جبکہ عالمی ثالثی عدالت لندن نےآخری سماعت میں سی پی پی اے کیطرف سے جرمانوں کو درست قرار دیا اور عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پر چیز معاہدے کے مطابق لازم قرار دیا۔

Leave a reply