پاکستان نے سفارتکاری میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

0
31

اسلام آباد: پاکستان نے سفارتکاری میں ایک اورکامیابی حاصل کرلی : 5 نئے ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، سفارتی فہرست میں پانچ نئے ممالک شامل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا جن نئے پانچ ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے ان میں افریقی ممالک جبوتی، آئیوری کوسٹ، روانڈا، گھانا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانے کھولنے کا مقصد افریقی ممالک کی نئی منڈیوں تک رسائی ہے، پاک افریقہ سفارتی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنسز میں تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply