بھارتی حربے ناکام ، سارک کانفرنس کے جلدی انعقاد پر تمام ممبر ممالک متفق ، کسی بھی وقت ہوسکتی ہے
نیویارک : پاکستان کی کامیاب سفارتکاری جاری ، بھارت کی طرف سے سارک کانفرنس کو موخر کرنے کی چال ناکام بنا دی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق اب یہ کانفرنس کسی بھی وقت اسلام آباد میں منعقد ہوسکتی ہے، اس کانفرنس کے جلدی انعقاد کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے
The much delayed 19th SAARC Summit to be held in Islamabad soon. SAARC Foreign Ministers meet in NY agrees, in principle. Pakistan to convey the dates. SAARC to finally move forward.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 26, 2019
قوم کو صدمہ : سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارت کی مکاری کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہےکہ اب سارک کانفرنس بہت جلد بلائی جائےجس میں خطے میں درپیش مسائل کے بارےمیںکھل کر بات کی جائے گی
نیویارک سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے، نئی تاریخ اعلان بہت جلد کردیا جائے گا. یاد رہے کہ بھارت سارک ممالک کی کانفرنس کے جلد انعقاد میںرکاوٹیں کھڑی کررہا تھا