پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ اور لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے،تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔میزائل کے لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا،>انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔صدرمملکت، وزیراعظم پاکستان، اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی
پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔
بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری
بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان
فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع
میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ