پاکستان کے تجارتی خسارے میں‌کتنے فیصد کمی آئی،

0
54

پاکستان کے تجارتی خسارے میں‌ کتنے فیصد کمی آئی ، معیشت کے لیےبہتر خبر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پاکستان کے تجارتی خسارے میں 33.04 فی صد کمی آئی ہے۔

یہ اعداد و شمار رواں اور گزشتہ مالی سالوں کے پہلے پانچ ماہ کے تقابلی جائزے سے حاصل کیے گئے ہیں۔
تجارتی خسارے میں یہ کمی درآمدات میں 10 فیصد سے زیادہ تنزلی اور برآمدات میں تھوڑے سے اضافہ کے باعث ہوئی ہے۔

درآمدات کو گھٹا کر زرمابدلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کیلئے حکومت کی کامیاب حکمت عملی نے بھی تجارتی خسارے میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رواں برس تجارتی خسارہ جولائی سے نومبر تک کے پانچ ماہ کے دوران 9.66 ارب ڈالر تک پہنچا ہے جب کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ 14.43 ارب ڈالر تھا۔

اگر ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو نومبر 2018 کے 2.74 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں اس سال نومبر میں 29.65 فیصد کم ہو کر 1.92 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔
پاکستان: 313 مصنوعات کو چین کی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ملے گی
وزارت کامرس کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق رواں مالی سال کی تکمیل تک تجارتی خسارے میں 12 بلین ڈالر سے 19 بلین ڈالر تک کمی آ سکتی ہے جو کہ گزشتہ برس 31 بلین ڈالر تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

Leave a reply