پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہرارے میں کھیلے جا رہے تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلا جارہا ہے . کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو آؤٹ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ کوشش ہو گی زیادہ سے زیادہ سکور کریں۔


سیریز کے دوسرے میں قومی شاہینوں نے انتہائی مایوس کھیل کھیلا، 119 رنز کا آسان ہدف مشکل ترین ثابت ہوا۔ بیس اوور بھی نہ کھیل سکے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ جا پائے؛

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا۔ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

دوسری جانب دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں سے شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments are closed.