پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 1 ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی ٹیم انگلینڈ ہے جس نے یہ ریکارڈ 1939 میں بنایا تھا

انگلینڈ نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دس روز تک جاری رہا اگر میچ کو نہ روکا جاتا تو انگلینڈ کی ٹیم واپس لندن جانے والے بحری جہاز کو کھو بیٹھتے۔

وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے بطور کپتان نیا ریکارڈ بنا ڈالا

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم نے بطور کپتان سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔ وہ 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے چوتھی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم کے درمیان دوسو اٹھائیس رنز کی شراکت پٹ کمنز نے ختم کی۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے پر غور

دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں جس کے لیے پی سی بی نےہنگامی پلان تیار کر لیا۔پی سی بی نے ہنگامی پلان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔

اسلام آباد میں کرکٹ کے لیے حالات ساز گار نہ رہے تو میزبانی ایک بار پھر لاہور کو مل جائے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے شیڈول ہے آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

Shares: