لاہور:نپےتُلے 60 الفاظ پر مشتمل خبرکانیاانداز،نئی ویب:باغی ٹی وی نےلانچ کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف اورممتازنیوزچینل باغی ٹی وی نے اپنے قارئین تک خبروں کونئے انداز اورنئی جہت کے ساتھ پہنچانے کے لیے نئی ویب سائٹ لانچ کردی ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس نئی جہت اورنئے انداز کی اس ویب سائٹس جسے "پاکستان ٹائمز ٹوڈے”کا نام دیا گیا ہے قارئین کے لیے ایک انوکھا اورمنفرد انداز سامنے لے کرآرہی ہے ،
"پاکستان ٹائمز ٹوڈے” میں ہرخبر60 الفاظ تک محدود ہوگئی اورہرخبراپنے قاری کا وقت بھی بجائے گی اوراپنے قاری کوتازہ ترین اوراہم ترین خبربھی پہنچانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ویب سائٹ کے لانچ کرنے کا مقصد اپنے قارئین کوفضولیات سے بچاتے ہوئے مفید ترین خبریں فراہم کرنے کا سببب بنے گی
اس حوالے سے باغی ٹی وی نے پاکستان ٹائمز ٹوڈے کا لنک بھی شیئر کردیا ہے تاکہ صارفین انتظارکی بجائے لگاتارخبریں دیکھیں پڑھیں اورحالات حاضرہ سے واقفیت بھی رکھٰن
اس نئی ویب سائٹ جسے "پاکستتان ٹائمزٹوڈے” کا نام دیا گیا ہے اس کا لنک یہ ہے