بیجنگ :پاکستان نے امریکا کی دعوت ٹھکرا کر حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا،عمران خان بھی فخرہے:حقیقی لیڈرثابت ہوئے:اطلاعات کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان ژاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت سے انکار پر حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

ترجمان ژاؤ لی جیان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

 

 

چینی حکومت کے ترجمان نے اس موقع وزیراعظم پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی دلیرانہ قیادت پر فخر ہے،ترجمان کا کہنا تھا عمران خان کے فیصلوں نے کپتان کو ایک حقیقی لیڈر اور قابل بھروسہ دوست ثابت کرکے ایک نئے باب کی بنیاد رکھی ہے جسے چینی قوم اور چینی حکومت کبھی بھی بھول نہیں سکتی

خیال رہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے جمہوریت پر منعقد سربراہی کانفرنس میں شرکت اے معذرت کرلی ہے۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اور 10 دسمبر 2021 کو جمہوریت کے موضوع پر ورچوئل سربراہی کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ابیان میں کہا کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے، ہم جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے لڑنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا، جبکہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں، متعدد مسائل پر امریکا کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں مناسب وقت پر اس موضوع پر مشغول ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری مشغولیت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Shares: