پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس آج منعقد ہوگی

سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس آج منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین متحدہ علماء کونسل خصوصی خطاب کرینگے۔ یہ بات محسن العلماء حاجی عتیق الرحمن‘ قاری محمد عقیل الرحمن زبیری‘ مولانا علامہ عبدالرؤف ڈوگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ میں بعد از نماز عشاء شروع ہوگی۔حاجی عتیق الرحمن نے کہا کہ اس کانفرنس میں مولانا محمد اشفاق‘ مولانا عزیز اکبر قاسمی‘ محمد اُسید الرحمن سعید‘ علامہ شکیل الرحمن‘ طاہر الحسن‘ مفتی سعید ارشد‘ حافظ محمد ذیشان وزیر، مولانا مطیع اللہ سعیدی‘ ملک عتیق الرحمن اور دیگر علماء کرام خطاب کرینگے۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے قائدین کا سرگودھا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.