پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق کیا اقدام اٹھائے؟ رضا ربانی نے اہم مطالبہ کر دیا

0
40

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنسی زیادتی،تشدد،نسل کشی کو بطور سیاسی ایجنڈا استعمال کیا جا رہا ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رضا ربانی نے کہاکہ گرفتارکشمیریوں پربھارتی مقبوضہ افواج کا تشدد کارپوریٹ دنیا کو جھنجھوڑنے میں ناکام رہا ، کشمیریوں کی حالت پر اوآئی سی اوراقوام متحدہ کاضمیرمردہ ہوگیاہے ، یو این اوراو آئی سی سےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبصرین بھیجنے کامطالبہ کیاجائے ، قرارراد میں مطالبہ کیاجائے بھارت مقبوضہ کشمیرسےکرفیواٹھائےاورتمام گرفتارافرادکو رہا کرے، قراردادمیں مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل اور نسل کشی کےبھارتی معاملات کواجاگرکیاجائے ،

سینٹر رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قراردادجمع کرائے ،

Leave a reply