پاکستان نےافغان طالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے ترغیب دی : زلمے خلیل زاد کا اعتراف
واشنگٹن : پاکستان نےافغان طالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی:زلمے خلیل زاد کا اعتراف،اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زادنے کہا ہے کہ پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی اور افغان امن کیلئےدوسال سےجاری ہماری کوششوں میں پاکستان مددگارثابت ہوا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زادنےامریکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان 42سال میں پہلی بارایک میزپربیٹھےہیں افغان رہنما،طالبان غلطیاں دہرانےکےبجائے پرُامن حل پررضامندہوجائیں۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کیلئےضروری سمجھتاہے یہ امید اور موقع کالمحہ ہے،مگراس لمحےکےاپنے چیلنجز ہیں اگر افغان مذاکرات ناکام ہوئےتوامریکااپنےقومی سلامتی کےمفادات کےتحفظ سےپیچھےنہیں ہٹےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی، افغان امن کیلئےدوسال سےجاری ہماری کوششوں میں پاکستان مددگارثابت ہوا ،پاکستان افغان رہنماوں کیساتھ بات چیت کےسلسلےمیں بھی مددگارثابت ہواہے۔