کراچی : بارش کے پانی نے پانی پانی کردیا ، شائقین کرکٹ کی امیدوں پر بارش نے پانی پھیر دیا ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر میں 10 سال بعد ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا۔
![]() |
محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج کراچی میں جمعہ کی دوپہر کو ایک مرتبہ پھر بادل جم کر برسے اور ایک گھنٹے سے زائد ہونے والی تیز بارش سے نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور اطراف میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا۔جس کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا اور میچ منسوخ کردیا گیا۔
![]() | شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے |
کراچی سے ذرائع کےمطابق بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کی کوشش کی کی گئی لیکن باؤنڈری لائن کے اطراف بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا۔جس کے بعد پی سی بی کی طرف سے میچ کے منسوخ ہونے کا اعلان کردیا گیا
![]() | ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا |
مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد پاکستان کو اپنی تمام انٹرنیشنل سیریز بیرون ملک کھیلنی پڑی تھیں۔اس وقت جہاں ایک طرف بھارتی پراپیگنڈہ جاری تھا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے تو دوسری طرف 2015 میں زمبابوے کی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرکے بھارتی پراپیگنڈہ کی ہوا نکال دی اور کھیل کر ثابت کردیا کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے