کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے لیے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران شائقین کی اسٹیڈیم میں حاضری بہت کم رہی ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسٹینڈز کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت محسوس کی اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی کم موجودگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے اور میچ دیکھنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔

سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کراچی والوں کے لیے 2 وی آئی پی انکلوژرز کے علاوہ تمام اسٹینڈز میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، میزبان ٹیم اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاوید میانداد اور حنیف محمد انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہے اور ان کے ٹکٹ کی یومیہ قیمت 500 روپے ہے۔

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

اس کے علاوہ پی سی بی نے طلبہ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے یونیورسٹیوں، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے بھی رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے، کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

Shares: