پاکستانی میدان آباد ہونے کو، 10 سال بعد ٹیسٹ میچ پاکستانی سرزمین پر

کراچی: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا.

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا. ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بتایا جائے گا، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر وفد کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درماین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اکتوبر میں شیڈیول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری خواہش ہے کہ یہ ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوجائیں، جبکہ شائقین بھی پر امید ہیں کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے ضرور پاکستان آئے گی.

واضح رہے کہ پاکستان کی سر زمین پر آخری ٹیسٹ میچ 2009 میں سری لنکا کیخلاف ہی ہوا تھا جہاں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوگیا تھا اس کے بعد سے ہی پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہیں.

Comments are closed.