اسلام آباد :بتا دودنیا کوپاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی جلد مقام حاصل کرلے گا،وفاقی وزیرکا عزم مصمم ،اطلاعات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے اور اس مقصد کےلیے بہت جلد ترقی کی منازل کی طرف شفرشروع ہوجائے گا
وفاقی وزیرسید امین الحق کہتےہیںکہ زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، مارکیٹ میں قائم رہنےکیلئےٹیلی کام کمپنیوں کو بہترین عوامی سہولیات کےذریعےمقابلے کی فضا پیدا کرنی ہوگی،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک رہنے کیلئے ٹیلی کمیونیکشن اور انٹرنیٹ رابطوں میں مسلسل بہتری ضروری ہے
سید امین الحق کہتے ہیں کہ نیشنل براڈ بینڈ سروس پالیسی اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی "رائٹ آف وے پالیسی بھی” ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ایک انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گی
وفاقی وزیرکہتے ہیں کہ امید ہے میڈیا ٹیلی مواصلات میں بہتری اور رکاوٹوں کی دوری کیلئے ” رائٹ آف وے پالیسی” کی اہمیت کو سمجھے گی، انٹرنیٹ سروسز، موبائل رابطوں میں بہتری اور فائبر آپٹک کا جال بچھانے میں یہ پالیسی معاون ہوگی
سید امین الحق کہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر کونے میں تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی فراہمی ہمارا عزم ہے








