سعودی عرب اورایران کی صلح چاہتے ہیں‌، پاکستان کےنوجوان ذمہ داریاں نبھانےکےلیےتیاررہیں،وزیراعظم

0
46

اسلام آباد: سعودی عرب اورایران کے درمیان اختلاف سے امت میں اختلافات،پاکستان کے نوجوان ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیاررہیں، سعودی عرب اورایران کے درمیان بھائی چارہ اوراخوت چاہتے ہیں اوراس کےلیے خلوص دل دے کوشاں ہیں، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں دوستی کرائیں۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، جنگ کوئی نہیں جیتتا جوجیتتا ہے وہ بھی ہار جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے کسی اورکی جنگوں میں شرکت کرتے رہے ہیں، پاکستان وہ ملک بنے گا جو دوسروں کے درمیان امن پیدا کرے، ٹرمپ سے بھی کہا تھا امریکہ اور ایران میں دوستی کرانے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2020 ملک کو اوپر لے جانے کا سال ہے، 2020 میں زیادہ تر پیسہ تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم پر خرچ کیا جائے گا، 30 ارب سے ہنر مند پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں پر خرچ کرکے ملک کو سپر پاور بناسکتے ہیں، نوجوانوں پر خرچ کرنے کے لیے ہنرمند پاکستان پروگرام پہلا قدم ہے، پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، ہنر مند پاکستان پروگرام میں 500 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے پہلے فیز میں 70 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مدرسوں میں کھولے جائیں گے، سب سے پہلے مدرسوں کے بچوں کو مین اسٹریم میں لے کر آئیں گے، اسمارٹ ٹیکنیکل سینٹر کے ذریعے نوجوانوں کے ہنر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی نوجوانوں کی آبادی پاکستان میں ہے، حکومت ایسی فضا بناسکتی ہے جس میں نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں، پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اپنی اصلاح کی جائے، پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔

Leave a reply