کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل
ٹوکیو:کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق جاپان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم ٹوکیو میں پھنس گئی۔ٔٔپاکستانی سفارتخانے سے رابطے کی کوشش بھی کی جارہی ہے
ذرائع کےمطابق اس حوالے سے معروف ادکار و رائٹر تنویر جمال کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن ائیرلائن نے اچانک پروازیں منسوخ کردی ہیں، جس کے باعث وہ دیگر فنکاروں کے ساتھ ٹوکیو میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔ گروپ میں اداکارہ مائرہ خان، تیمور خان، کئی کیمرہ مین اور گُرو شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد متعدد ائیرلائنز نے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں جب کہ بعض ممالک نے بھی غیرملکی پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔