انڈیا چاند پر اتر گیا ہے ، اس خبر کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر اسی کے چرچے ہیں اور ہر کوئی اس کامیابی پر بات کررہا ہے بلکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنے ملک پر طنز کی ہے یہ کہہ کر کہ انڈیا تو چاند پر پہنچ گیا لیکن ہمارے ہاں مہنگائی چاند پر پہنچ گئی ہے. خبر یہ ہے کہ انڈیا چاند کے قطب جنوبی تک اپنا خلائی مشن اُتارنے والا پہلا ملک بن گیا . فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چاند کے قطب جنوبی پر خلائی مشن اُتارنے کی تازہ ترین کوشش دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انڈیا کی اس کامیابی پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنا اپنا رد عمل دیا ہے.
”معروف اداکار شان شاہد نے ایک ٹویٹ کے زریعے لکھا کہ ” ہم چاند پر اس لئے نہیں پہنچے کیونکہ چاند ہم تک پہنچ گیا ہے” . قیصر خان نظامانی اور جبران سید نے بھی سراہا اور کہا کہ انڈیا کی یقینا یہ ایک بڑی کامیابی ہے، ہم تو مسائل سے ہی نہیں نکل رہے چاند پر کیا پہنچنا ہے، معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی اور لکھا کہ انڈینز آپ یقینا مبارکباد کے حقدار ہیں .








