پاکستانی اداکارہ امریکی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اسٹار فاران طاہر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں دونوں کی شادی کی تقریبات 5 نومبر کو شروع ہوئی تھیں، ان کی شادی کی اختتامی رسومات 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو مکمل ہوئیں دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اداکارہ زارا ترین نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔
دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہون پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں علاہ ازیں وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر کے کھیلوں میں اپنے ہنر کو پیش کرچکے ہیں۔ 1989 میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔
فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے، ان کے بھائی علی طاہر بھی اداکار ہیں جو ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جبکہ زارا ترین نے بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں-