پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے اسحاق ڈار جیسے لوگوں کا سخت احتساب کریں، کیونکہ نہ صرف یہ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں-

باغی ٹی وی : شان شاہد نے اسحاق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے-


اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں کا سخت احتساب کریں کیونکہ نہ صرف یہ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں، یعنی کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے-

اداکار نے کہا کہ بدعنوان افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ان سے تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنی روح کو فروخت کرکے بنائے ہیں ان کے جھوٹ ایسے ہیں جو سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں انہیں پاکستانی سیاسی تاریخ پر ایک بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔

شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ ایک دیوار بے شرمی بناکر ان کے نام اس پر لکھے جانے چاہیئں جوہمیشہ موجود رہیں تاکہ قوم جان سکیں کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے جھوٹ کی جیت کبھی نہیں ہوتی اور نہ ہوگی۔ اس کا شعور پہنچایا جائے کہ ایمانداری اور سچائی ہی ہماری اصل اقدار ہیں۔

شان شاہد نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

Shares: