پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان

0
62

لاہور: کشمیری مسلمانوں کو تکلیف میں نہیں‌دیکھ سکتے ، پاکستانی ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیکل نے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحت عامہ کی ابتر صورت حال ہے، تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بھی کشمیر سے باہر نیہں بھیجا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس خط کے متن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی خوراک، ادویات کی سپلائی بھی نہیں دی جارہی ہے، مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں۔

ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں، پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت ڈاکٹرز کی ٹیم کو کشمیریوں کو علاج معالجہ کرنے دے۔

Leave a reply