خوبصورت مرد تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے بھارتی صارف کی دلچپسپ وڈیو

کچھ عرصہ پہلے انڈین گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی .
pakistani male artists

انڈینز پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں ، نہ صرف پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں کے بھی دیوانے ہیں، فواد خان ہو ، ہمایوں سعید ہو وہاج علی سب کو بہت پسند کیاجاتا ہے.
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان دنوں پاکستانی چینلز پر چلنے والے ڈرامے انڈینز کی اولین پسند بنے ہوئے ہیں. وہاج علی کو ایک انڈین مصور لڑکی نے ان کی تصویر بنا کر انسٹاگرام پر ٹیگ بھی کی اوراپنی پسند کا اظہار بھی کیا، وہاج علی نے اس لڑکی کا شکریہ بھی ادا کیا. حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے،

جس میں پاکستان کے موجودہ تمام خوبرو اداکاروں کی ویڈیو کلپس کو ایک ساتھ جوڑا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو کا عنوان تھا 1947 کی تقسیم پر پچھتاوا کرتے ہوئے ایک اور دن‘ جبکہ ویڈیو پر بھارتی گانا اک پردیسی میرا دل لے گیا لگایا گیا تھا۔پچھتاوے سے بھرپور اس ویڈیو میں پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید، اداکار خوشحال خان، احد رضا میر، وہاج علی، فواد خان، دانش تیمور، بلال عباس، شہریار منور اور فیروز خان کو دکھایا گیا ہے۔”بھارتی اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی بات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کچھ عرصہ پہلے انڈین گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی .”

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

Comments are closed.