تیکھا بولنے والے خلیل الرحمان قمر جن کی لکھی ہوئی کہانیاں سب کو ہی بہت پسند ہیں لیکن وہ روٹین میں جو باتیں کرتے ہیں ان سے بہت سارے لوگ اختلاف بھی رکھتے ہیں. ان کی حال ہی میں لکھی ہوئی فلم لندن نہیں جائونگا نے عوام میں کامیابی حاصل کی ہے. فلم میں ایک سوشل ایشو کو ہائی لائٹ کیا گیاہے. جہاں ہر کوئی کل کے پنجاب اسمبلی میںہونے والے انتخابات پر بات کر رہا ہے وہیں خلیل الرحمان قمر بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے انتخاب نے نتائج کے بعد ایک ٹویٹ کیا اور اس میں لکھا کہ پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی اہمیت نہیں ہے. خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ میں سیاسی
آدمی نہیںہوں نہ ہی میری کوئی سیاسی وابستگی ہے، میں کسی سیاسی لیڈر کا مداح نہیں ہوں میںپاکستان سے محبت کرنے والا انسان ہوں. پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے اس کے ساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں بولوں گا. اور کل جو کچھ ہو اہے کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہے پاکستانی عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ کے خلاف ہے. جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہے میں نہایت ہی افسردہ ہوں. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے بیانات اکثر و بیش تر متنازعہ بن جات ہیں وہ عورتوں کی حمایت بھی بہت کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان ہو یا کوئی اور جب کسی خاتون پر غصہ ہوتے ہیں تو وہ کچھ بول جاتے ہیں جو شاید انہیں نہیں بولنا چاہیے.