پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں‌ یاد رکھیں، مشعال ملک

پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد‌ رکھیں، مشعال ملک

باغی ٹی وی : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں وہی آہیں وہی سسکیاں، کرفیو اور قتل عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جبکہ آرٹیکل 370 کی ترمیم کے بعد حالات مزید ابتر ہو چکی ہے .
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پانچ اگست 2019 ء کے بعد اپنے گھروں میں قید ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے اطلاعات کی رسائی بھی چھین رکھی ہے، کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،کشمیر میں ادویات اور ڈاکٹرز کی قلت ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے۔

Comments are closed.