نندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بالآخرشکست کھا گئے۔کیل بروک نے مُکّے مار مار نڈھال کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اپنے کیریئر کی اہم ترین فائٹ ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق حریف باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا، ریفری کو 12 راؤنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔کیل بروک اہم ترین فائٹ میں ابتدا سے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔

30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔کیل بروک سے شکست کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خراب کارکردگی پر معذرت کر لی۔

عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شکست پربہت غمزدہ ہوں، جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیل بروک نے اچھی کارکردگی دکھائی، بروک نے وہ سب کیا جس کی ضرورت تھی۔

باکسر نے کہا کہ میں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔عامرخان نے سپورٹ کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Shares: