پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہونے پر مجبور ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق باکسنگ مقابلے کے ٹیکنیکل مندوبین نے زوہیب رشید کا نام مقابلے کے ڈراز میں شامل نہیں کیا تھا۔آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتظامیہ باکسر کو جگہ نہیں دے سکتی۔
باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن، کامن ویلتھ گیمز کو خط لکھے گا اورکھیلوں کے لیے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں رسائی پر پی سی بی کا اظہار مسرت
پاکستانی باکسر زوہیب رشید کے باہر ہونے کا معاملہ سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا جب مقابلے کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا اور زوہیب کا نام فلائی ویٹ کیٹیگری کے ڈراز سے غائب تھا۔
ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا
پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) ذرائع کے مطابق جب یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے نوٹس میں لائی گئی تو پاکستان باکسنگ دستے کو بتایا گیا کہ یہ غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔تاہم 3 دن تک معاملے کو گھسیٹنے کے باوجود غلطی کو درست نہیں کیا گیا اور مقابلے کے دن آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستانی انتظامیہ سے کہا کہ باکسر کو جگہ نہیں دی جا سکتی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ
پی بی ایف کے سیکرٹری کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ‘‘یہ انتہائی مایوس کن ہے، یہ اس کھلاڑی کے لیے ذہنی اذیت ہے جو کسی اور کی غلطی کی وجہ سے تین دن تک غیر یقینی صورتحال میں رہا۔’’انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔