کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی چین میں محصور ، باغی ٹی وی کے توسط سے بازیابی کی اپیل

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی چین میں پھنس کر رہ گئے ، باغی ٹی وی کے توسط سے بازیابی کی اپیل

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں موجود پاکستانی اس وقت مشکلات کا شکار ہیں. چین سے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمار اشرف نے کہا کہ میں اس وقت چین کےشہر ارومچی میں ہوں اور یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، ہم اپنی فیملیز سے ملنا چاہتے ہیں . واپس پاکستان آنے کےلیے فلائٹس کینسل ہو چکی ہیں.اب یہاں کے پاکستانی گورنمنٹ آف پاکستان سے مدد طلب کر رہے ہیں.عمار اشرف نے کہا کہ آپ ہمارے لیے آواز بلند کریں تا کہ ہمارا مسئلہ حل ہو سکے ہم یہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ، عمار اشرف نے باغی ٹی وی کے توسط سے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد چین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کریں اور انہیں اپنے خاندان تک پہنچانے کے لیے کچھ کیا جائے.

Comments are closed.