9 اپریل سے برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی

0
34

اسلام آباد: 9 اپریل سے برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 9 اپریل سے برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ، برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرنے کا اعلان پاکستان مین برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کیا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا جارہا ہے ،

9 اپریل سے برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک صرف برطانیہ اور آئرش شہریوں اور رہائشی حقوق کے حامل افراد کو پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرنے اجازت ہوگی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے مزید بتایا کہ برطانیہ کی طرف سے اعلان کردہ ڈیڈ لائن 9 اپریل کے بعد جو بھی انگلینڈ پہنچے گا اس کے لئے پہلے سے ہی برطانوی حکام کی طرف سے وضع کردہ سنجیدہ قرنطینہ ہوٹل بک کرنا لازمی ہوگا۔

Leave a reply