واشنگٹن/ ‎اسلام آباد:پاکستانی قوم کوفخرہے:امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرنےمریضوں کے کروڑوں روپے کے بل معاف کردیئے،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے مریضوں کو کرسمس کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے چھ لاکھ ڈالر سے زائد کے بل معاف کر دیے۔

پاکستانی ڈاکٹرعمر عتیق کرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے معروف امریکی میگزین نیوز ویک نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے 200 کینسر مریضوں کے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بل معاف کر دیے ہیں۔

پاکستانی روپے کے حساب سے یہ رقم 10کروڑ 46 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے

نیوز ویک کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیر علاج رہے ہیں۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ ایک مسلمان پاکستانی ڈاکٹر نے ڈاکٹر عمر عتیق نے کرسمس کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک سچا مسلمان دوسرے مذاہب کی کس طرح عزت کرتا ہے ، نیوز ویک لکھتا ہے کہ ڈاکٹر عمر عتیق نے اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔

نیوز خراج تحسین پیش کرتے ہوئےلکھتا ہےکہ اس پاکستانی ڈاکٹر کےاس عمل نے امریکہ ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں‌کے سرفخر سے بلند کردیا ہے ، انہوں نے اپنے مریضوں کو لکھے گئے پیغام میں مزید کہا کہ ’آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ کلینک نے مریضوں کے بقایات جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ڈاکٹر عمر عتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل بو سکتا ہے۔ڈاکٹر عمر عتیق کے کینسر سنٹر میں کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقوں کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

نیوزویک نے اس موقع پرکینسرکے خطرناک مرض سے آگاہی کے لیے ایک ویڈیوبی شیئر کی ہے تاکہ لوگوں کواحساس ہوسکے کہ ڈاکٹرعمر عتیق کس قدر بڑی خدمت والا کام کررہے ہیں‌

blob:https://videos.newsweek.com/915d9533-3ef8-4bd0-a584-4c1c231470b1

 

 

 

ڈاکٹر عتیق نے مزید کہا کہ مریضوں کی واجب الادا رقم معاف کرنے سے زیادہ بہتر وقت اور کوئی نہیں ہو سکتا جب کورونا کی وبا نے گھر، زندگیاں اور کاروبار تباہ کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر عمر عتیق کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یونیورسٹی آف آرکنساس میں میڈیسن کے پروفیسر ہونے کے علاوہ امریکی کالج آف فزیشن کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عمر عتیق کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مریضوں کو قرضے کے بوجھ سے نجات دلانے کی خوشی ہے۔ڈاکٹر عمر کے کلینک نے کسی بھی مریض کا رقم یا انشورنس نہ ہونے کے باعث علاج کرنے سے انکار نہیں کیا۔

’کسی بھی مریض کا فزیشن ہونا میرے لیے باعث فخر ہے۔‘

دوسری طرف پاکستان بھر سے اس فرزندپاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری طرف امریکہ میں ڈاکٹرعمر عتیق کے اس جزبہ خدمت انسانی اورعیسائی مذہب کوان کے مذہبی دن کی مناسبت سے ایک اچھا پیغام دینا ایک بہت ہی اچھا تصور کیا جارہا ہے ،امریکہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈاکٹرعمر عتیق کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں‌

Shares: