پشاور:پاکستانی ارطغرل کا خیبر پختونخواہ میں شاندار استقبال،باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق جب پشاورپہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے ان استقبال اس طرح کیا کہ شاید وہ پاکستانی ارتغل غازی تشریف لارہے ہیں ، اس موقع پربہت خوبصورت مناظرتھے جو دیکھنے کے قابل تھے،
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی جب پشاورپہنچے تو سینیٹرسراج الحق کا شاندار استقبال اوروہ بھی ارطغل کے سٹائل میں کیا گیا ، اس کے علاوہ اس موقع پر عوام نے امیر جماعت اسلامی سے والہانہ عقیدت کا اظہاربھی کیا اوران کے حق میںنعرے بازی بھی کئی گئی
اس موقع پرامیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ میں پشاور کی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئیں خلافت کے قیام کے لئے، امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے عظمت رفتہ کو بحال کرنے اور اسلامی انقلاب کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں